بورے والا ،28 مئی(اے پی پی):محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی کارروائی،دو مختلف دیہات میں ذخیرہ شدہ 5300 من گندم برآمد کر لی گئی۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین کی قیادت میں فوڈ انسپکٹر محمد ارشد غوری اور دیگر عملہ نے نواحی گاؤں 419/ ای بی میں مقامی زمیندار کے ڈیرہ پر اچانک چھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی 3800 من گندم برآمد کر لی۔ دریں اثناء نواحی گاؤں 409/ ای بی سے بھی 1500 من ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کر لی گئی جبکہ گندم قبضہ میں لینے کے بعد کاروائی شروع کردی گئی ہے۔











