پاک فوج کے حولداررحیم حسین کو  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

217

پشاور، 28مئی(اے پی پی): کورنا وائرس سے شہید ہونیوالے ڈسٹرکٹ کرم کے علاقہ شلوزان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے حولدار رحیم حسین کو پاراچنار ائیر پورٹ قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز اور کورنا ایس او پیز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

 پاک فوج کے حولدار شہید رحیم حسین ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ سانس کی تکلیف کی وجہ سے حولدار رحیم حسین کو سی ایم ایچ پشاور میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔شہید کی نماز جنازہ پاراچنار ایئرپورٹ کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران سمیت شہید کے والد اور بیٹے نے شرکت کی۔اس کے علاوہ  شہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاک فوج 8 بلوچ کے کمانڈنگ افسر کرنل جاوید الیاس اعوان ،کیپٹن آئین حسین کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت کے جانب سے گل دستے پیش کئے گئے، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی  اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔