بہاولنگر؛ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی،1 کروڑ روپے مالت کی 2800 بوری گندم برآمد

195

بہاولنگر،30 اپریل (اے پی پی ): بہاولنگر میں حکومت کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کردہ نئے آرڈنینس پر بھر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایت  پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی سپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر  حسین آباد چوک  اور منچن آباد روڈ کے قریب نجی گودام ، رائس فیکٹری اور نجی  ڈیرے پر چھاپے مارکر  ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران1 کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی 2800 گندم کی بوریاں برآمد کرکے تینوں مقامات کو  سیل کردیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون  کے مطابق حکومت کے نئے آرڈنینس کے تحت قبضے میں لئےگئے سٹاک میں سے آدھا حکومتی خزانے میں جمع ہوگا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی بھرپور طور پر جاری رہےگی۔

اے پی پی /محمداحمد گھمن /قرۃالعین