تحصیلدار اکبر علی مزارزئی ، ڈی ایس پی اور دیگر اداروں کے اہلکا روں کا سبزی منڈی خاران کا دورہ

248

خاران،1 مئی (اے پی پی): تحصیلدار اکبر علی مزارزئی ،  ڈی ایس  پی  شبیر احد  رند اور  دیگر  اداروں  کے  اہلکا روں نے  سبزی منڈی خاران کا دورہ  کیا۔

 انھوں نے سبزی منڈی  کا نرخنامہ چیک کیا اور نرخنامہ سے زیادہ ریٹ لینے پر بعض سبزی فروشوں کو جرمانہ بھی کیا ۔

اس موقع پر تحصیلدار خاران اکبر علی مزارزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں زیادہ منافع خوری سے پرہیز کرنا چاہیے اور روزہ داروں کی  مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ریلف  دیں ۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس سے  پھیلتی  ہوئ بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاوجہ گھر سے نہیں نکلنا چاہیے اور سبزی منڈی اور بازار میں رش  سے گریز کرنا چاہیے۔

اے پی پی /خاران / ریحانہ