جعفر ایکسپریس کو  شکار پور ریلوے اسٹیشن پر حادثہ، پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

239

سکھر،26مئی(اے پی پی): جعفر ایکسپریس کو  شکار پور ریلوے اسٹیشن پر حادثہ، پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق عید کے تیسرے روز منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافرٹرین جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں شکار پور ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں روہڑی ریلوے اسٹیشن سے روانہ کی گئیں، رفتار کم ہونے کے باعث  جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین