یوم دفاع وشہدا،پاک فوج،فرنٹیئرکوراورخیبرپختونخوا پولیس کا ملک وقوم کی حفاظت کے عزم کا اعادہ

0

اسلام آباد۔4ستمبر  (اے پی پی):یوم دفاع وشہدا،پاک فوج،فرنٹیئرکوراورخیبرپختونخوا پولیس ملک وقوم کی حفاظت کیلئے پُرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع وشہدا  پرپاک فوج،فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں نے وطن پرمرمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یوم دفاع و شہدا  پرپاکستان کی قابل فخرسکیورٹی فورسزکے اہلکاروں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس پاک سرزمین کی سرحدوں کے امین اوراس کے رکھوالے ہیں،ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ اس کے  جاں نثاروں کی فہرست میں ہمارا نام بھی شامل ہے، دشمن نے جب بھی میلی آنکھ سے دیکھا توہم نے جانوں کا نذرانہ دیکرملک بچایا۔  پاکستان کواس کی حقیقی منزل تک  پہنچانے کے لیے ہمیں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ آئیں اس دھرتی کے تمام خوابوں کوقوم کے نام کریں اورپاکستان کوترقی کی منزل تک پہنچائیں۔ سکیورٹی فورسزکے بہادرجوانوں کے عزم سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ہرقسم کے اندرونی وبیرونی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے سینہ سپرہیں۔