جیکب آباد؛ضلع بھر میں ٹڈی دل کا حملہ، پکی فصل کو نقصان

141

جیکب آباد، 9مئی(اے پی پی): جیکب آباد کے بیشتر علاقوں ٹھل،گڑھی خیرو، مبارکپور، میرپوربرڑو، رانجھاپور دلمراد،کریم بخش،گڑھی حسن سمیت ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں میں ٹڈی دل نے تباھی مچادی ہے،تربوزے اور کئی سبزیوں کے  پکے فصل کو ٹڈی دل نے کھا کر نقصان پہنچا دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ بھی ٹڈی دل کے یلگار سے پریشان ہوگئی ہے،جیکب آباد میں کسان یونین کے صدر ابراھیم کنرانی اور کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے جلد سے جلد ٹڈی دل سے بچاؤ کا اسپرے کراکر ہمیں بڑے نقصان سے بچایا جائے۔

 وی این ایس،جیکب آباد