جیکب آباد،19مئی(اے پی پی): جیکب آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 115 کلو گرام مضر صحت گٹکا/پان پراغ برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ایس آئی پی امان اللہ سومرو بمعہ اسٹاف نے مولاداد چوک کے قریب خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران ایک مہران کار BKL-035 سے بھاری مقدار میں 115 کلو گرام مضر صحت سفینہ گٹکا/پان پراغ برآمد کر لیا جبکہ کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کرکے،اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی مہران کار حراست میں لے لی ہے۔
اے پی پی/جیکب آباد/نورین