خانیوال،10 مئی( اے پی پی): خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے قریب میلسی لنک کینال میں بارہ افراد سے بھری وین نہر میں گرگئی ، نہر میں گرنے سے 12 افراد ڈوب کر جاں بجق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے انتھک محنت کے بعد بعد 9 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقی افراد کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے، وین لیہ سے میاں چنوں آرہی تھی۔
وی این ایس، ملتان











