دیپالپور؛ چوک شاہ میر میں سوئی گیس کے میٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

192

 

دیپالپور، 28 مئی(اے پی پی ):چوک شاہ میر میں سوئی گیس کے میٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا ۔اہل علاقہ نے آگ لگنے والے گھر کے افراد کو  بحفاظت گھر سے نکال   دیا  جبکہ سوئی گیس کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا  ہے، آگ لگنے سے بجلی کے میٹروں کو  نقصان پہنچا ۔