سندہ حکومت کیجانب سے تھرپارکر میں لگائے گئےآر او پلانٹ ناکارہ، عوام کڑوا پانی استعمال کرنے پر مجبور

162

 

تھرپارکر، 28 مئی (اے پی پی ): تھرپاکر میں موسم گرما میں شدت آتے ہی  پینے کے  پانی کی کمی  نے  عوام کو پریشان کر دیا ہے، سندہ حکومت کی جانب سے تھر میں سات سو سے زائد سولر آر او پلانٹ لگائے گئے تھے جس میں سے پانچ سو  کے  قریب فنی خرابی، کچھ آر او پلانٹ کیمیکل نہ ہونے اور باقی آر او پلانٹ آپریٹروں کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے بند  پڑے  ہیں۔

اس وقت گرمی کے موسم میں تھر کی عوام پینے کے پانی  کیلئے پریشان ہے اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے لوگ کڑوا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے وبائی امراض جیسا کہ دست،الٹی، کالرہ، گیسٹرو  پھیلنے کا خدشہ ہے۔