دیپالپور؛ اعوان اوتاڑ میں 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

191

 

دیپالپور،28 مئی(اے پی پی ): نواحی گاؤں اعوان اوتاڑ میں 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ،ورثاء کی جانب  سے لاش کوپاکستانی پل پررکھ کر مین قصور،دیپالپور روڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔

ورثاء کا   کہنا تھا کہ  ہم نے اپنی  مدد آپ کے تحت ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے،پولیس ہمارے ملزمان کو سرعام پھانسی دے  جبکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔