عارف والا؛ یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلہ میں  ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ  سے نکالا گیا

145

عارف والا، 15 مئی(اے پی پی): بسلسلہ شہادت حضرت علیؓ کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا  واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا،جلوس میں عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرکے  پرسہ دیا۔

شہادت حضرت  علی علیہ السلام کے سلسلہ میں تابوت بھی برآمد ہوا جبکہ یوم شہادت خلیفہ چہارم حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں انجمن اثناء عشری کے زیر اہتمام جلوس بھی نکالا گیا۔

اے پی پی /عارف والا/حامد