پشین؛تحصیل برشور میں شدید بارش اور ژالہ باری،پھلوں اور سبزیوں کی تیار فصل تباہ

178

پشین،15مئی(اے پی پی): تحصیل برشور میں شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، گندم سیب خوبانی کے باغات اور دیگر تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے تحصیل برشور توبہ کاکڑی سمیت آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث سیب، خوبانی، توت سمیت دیگر پھلوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ زمینداروں کے مطابق ژالہ باری سے سیب ،خوبانی آڑو و دیگر پھل جبکہ گندم، جو سمیت دیگر تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو کرڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اے پی پی/روح اللہ کاکڑ/حامد