کوئٹہ،18مئی (اے پی پی ): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کی مشکلات کو کم کرنا اور معیشت کا پہیہ چلانا ہے لاک ڈوان میں نرمی کا مطلب کرونا کا خاتمہ بالکل نہیں بلکہ اس صورت میں ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مختلف سفارشات پیش کی گئی کہ پولیس امن وامان کے علاوہ کرونا وائرس متعلق معاملات میں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کرے عوام الناس میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائی عوام کو حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو کردارادا کرنا پڑے گا صوبے بھر میں عید الفطر انتہائی سادگی سے منائی جائے گی اور تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کی جائے گئی۔ اجلا س میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کھلنے سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ وقت بڑھانے کی تجویز دی گئی _اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں تاجر برادری بھی کورونا وائرس کی پھیلتی صورتحال کو سامنے رکھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کاروبار کے خلاف نہیں ہے ہمیں تاجر برادری کے مسائل کا ادراک ہے تاہم اس خطرناک وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تاجر برادری کو بھی حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تعاون کرنا ہوگا اور تجارتی مراکز میں تمام حکومتی ایس او پیز پر بھی مکمل عمل کرنا ہوگا تاکہ اس وباء سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے اجلاس میں دی گئی تمام سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے باقاعدہ منظوری کے بعد ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ، جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس ڈی جی لیویز، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر اعلیٰ آفسران نے شرکت کی ۔
محمد بلال،فاروق