مردان میں ریسکیو 1122 کی ٹرانسپورٹ اڈوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی جراثیم کش سپرے مہم شروع

184

پشاور، 18مئی(اے پی پی): ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو1122 مردان نے ضلع بھر کے ٹرانسپورٹ اڈوں میں جراثیم کش سپرے مہم کا آغاز کردیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ کے مطابق  صوبائی حکومت کی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے احکامات پر ریسکیو1122 کے جوان مردان کے بس اڈوں میں جراثیم کش سپرے کررہے ہیں جسکا مقصد کورونا سے بچاؤ کیلئے مختلف اڈوں میں  مسافروں کے لیے ماحول کو صاف رکھنا ہے

انہوں نے بتایا کہ مردان ریسکیو1122 کی جانب سے ضلع کے مین بس ٹرمینل، ملاکنڈ چوک، بائی پاس چوک، چارسدہ چوک، ڈائیو اور کالج چوک کے ٹرانسپورٹ اڈوں کیساتھ ساتھ تحصیل رستم، کاٹلنگ، تخت بھائی اور شیرگڑھ کے ٹرانسپورٹ اڈوں میں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔

اے پی پی/صائمہ حیات/حامد