مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

145

 

بورے والا مئی28(اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،مزید 10 افراد کی رپورٹ پازیٹو آنے پر تعداد 25 ہوگئی،20 افراد گھروں میں ہی آئیسولیٹ کردیئے گئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بورے والا کے مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے بیٹے رافع احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس سے بورے والا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے کورونا سے متاثر 20 افراد جن میں ایم این اے کا بیٹا بھی شامل ہے انکو گھروں پر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ 5 افراد اس وقت ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہیں واضح رہے کہ عید سے قبل مقامی نجی بنک کے 13 ملازمین سمیت 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اس صورتحال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا ہے کہ بورے والا میں کورونا پھیلنے کی صورتحال تشویشناک ہے جس میں اضافہ ہورہا ہے لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد عوام کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکل کر سماجی فاصلوں کو برقرار نہ رکھنے کے علاوہ میل جول میں احتیاط نہ برتنے کی وجہ سے یہ وائرس پھیل رہا ہے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے فیملی ممبرز اور میل جول رکھنے والوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں