صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی سینئر صحافی فخر الدین سید کی نماز جنازہ میں شرکت

178

 

پشاور، 28مئی(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے  جمعرات  کی صبح کرونا سے وفات پاجانیوالے سینئر صحافی فخر الدین سید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے انکی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم فخر الدین سید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے میں میڈیا اہم  کردار ادا کررہا ہے اور اسی تناظر میں فخر الدین سید نے بھی صحافت کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

 اجمل وزیر نے مزید کہا کہ فخر الدین سید کے لواحقین کے دکھ میں برابر  کے شریک ہیں، حکومت کے اعلان کردہ پیکج کے مطابق فخر الدین سید کے لواحقین کی مالی مدد کی جائیگی۔