مظفر گڑھ؛اسپرے اور ڈھول کے ذریعے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن،تحصیل بھر سے صفایا کر دیا

181

مظفرگڑھ، 16 مئی(اے پی پی):مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ٹڈی دل کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر  محمد عرفان ھنجرا کی قیادت میں آپریشن،  آپریشن علی پور کے علاقوں ھیڈ پنجند،نلکا اڈا،بیٹ معززالدین،بکھری اور مکھن بیلہ کے علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں بلدیہ علی پور ،ریسکیو 1122 علی پوراور محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے حصہ لیا،جس دوران ٹڈی دل کے جھنڈوں پر اسپرے کیا گیا اور ڈھول کا استعمال بھی کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ  2 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں  علی پور سے ٹڈی دل کا مکمل صفایا کر دیا گیا ھے۔ انھوں نے کہا ھے کہ علی پور کے عوام تحصیل کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل کو دیکھیں تو فوری طور پر انھیں آگاہ کریں تا کہ ٹڈی دل کا فوری تدارک کیا جا سکے

وی این ایس، مظفرگڑھ