ملتان مئی 21(اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کا رواں مہینے کا چھٹا اجلاس ہوا اجلاس میں ضلع کے 48پرائس مجسٹریٹس نےشرکت کی ۔ممبرصوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی کی بھی خصوصی شرکت ،اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان اور ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے، اے سی ہیڈکوارٹر احمد رضا کی پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور ماہ رمضان کے27 ایام میں447 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا. گرانفروشوں کو52لاکھ42ہزار4سو روپے جرمانہ کیا گیا اور 27 دنوں کے دوران17 ہزار524 دوکانوں کو چیک کیا گیا3ہزار 295 دوکاندار مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرتے پائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی سے انتہائی خوش عامر خٹک کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پرائس مجسٹریٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کابھی اعلان کیاڈپٹی کمشنر عامر خٹک کہا کہ
وزیراعلی عثمان بزدار کے دورہ ملتان کے موقع پرتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گےپرائس مجسٹریٹ نے بڑی جانفشانی سے کام کیاضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی کے دورے بھی کررہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین میں اور غلہ منڈی میں ہول سیل ریٹ کو مد نظر رکھ کر پرچون نرخ مقرر کئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ پہلی بار اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کئے گئےعوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ پہنچایا گیا پرائس مجسٹریٹس نے عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنیکی بھرپور کوشش کی. اور تمام پرائس مجسٹریٹس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اے پی پی / نصیب الہی