ملتان،15 مئی(اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان کا پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ،
فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں امن و امان قائم رکھناتھا۔
فلیگ مارچ ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ کی سربراہی میں روانہ ہواجس میں مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، رینجرز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔
فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر چوک کچہری، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی، دولت گیٹ، دہلی گیٹ، خونی برج، پاک گیٹ، حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، گھنٹہ گھر اور کچہری چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوا۔
مارچ کے دوران عوام سے اپیل کی گئی کہ سیکیورٹی پوائنٹ آف ویو کے تحت کوئی اطلاع ہو تو بذریعہ 15 پولیس کو آگاہ کریں۔
اے پی پی/ملتان/حامد











