بورے والا،15مئی(اے پی پی):واپڈا ٹاسک فورس بورے والا نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایکسئین میپکو کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ مجاہد کالونی میں واقع ایک بااثر شخص کی مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں ڈائریکٹ تاریں لگا کر وسیع پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی، پولیس نے موقع سے فیکٹری مالک کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ،ایکسیئن واپڈا اور پولیس کے جانے کے بعد ایس ڈی او واپڈا اور انکی ٹیم تاریں اتارنے میں مصروف تھی کہ اسی اثناء میں فیکٹری کے مالک نے 40/50 ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ایس ڈی او سمیت دیگر اہلکاروں کو اٹھا کر ایک احاطے میں لے گئے جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار ملزم کی رہائی کے لئے یرغمال بنائے رکھا، واپڈا اہلکاروں نے منت سماجت کر کے رہائی حاصل کی۔
میپکو حکام کی طرف سے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔
اے پی پی /بورے والا/حامد











