ملتان،27مئی(اے پی پی):عوامی شکایات پر مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کی چکن شاپس مالکان کے خلاف کاروائی، زائد نرخ وصول کرنے والے چکن شاپس مالکان پرمجموعی طورپر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
کاروائی گلگشت،زکریاٹاون،ایم ڈی چوک، باواصفرا، علی چوک اور نیو ملتان میں پرائس مجسٹریٹس ملک نعمان،غنی خان،مہرافضل، طارق ولی، محمد کامران اور ڈاکٹر کاشف نے مرغی کے گوشت کے 260روپے فی کلو سے زائد قیمت وصول کرنے پر کی۔











