ملتان: ضلع بھر کے گرجا گھروں میں ڈس انفیکشن سپرے کا سلسلہ  جاری

207

ملتان ،16 مئی (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی ہدایت پر ضلع  بھر کے گرجا گھروں میں ڈس انفیکشن سپرے کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے۔اس   سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ریسکیو1122 نے سینٹ میریز چرچ کینٹ ،گوسپل اسمبلی چرچ کو کلورین ملے پانی سے دھویا گیا۔

اس حوالے سے  سی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید نے بتایا کہ اتوار کے روز مسیحی برادری کی گرجا گھروں میں آمد اور عبادت کے پیش نظر چرچز کو دھویا جارہا جبکہ  گرجا گھروں کے پادری حضرات سے بھی بات ہوگئی ہے اور تمام گرجا گھروں میں کرونا وبا سے بچاؤ کے  بارے میں  سماجی فاصلے کے ضوابط پر عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہے،صرف حفاظتی تدابیر اپنا کر ہی اس وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین