ملتان :نشتر ہسپتال میں کرونا آئی سی یو نے کام کا آغاز کر دیا

162

 

ملتان،29 مئی (اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر  مصطفٰی  کمال پاشا کی ہدایت کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان کی کاوشوں سے نشتر ہسپتال ملتان کے وارڈ نمبر 22 میں پنجاب کے پہلے کرونا آئی سی یو نے اپنے کام کا آغاز کردیا جس کا قیام شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے  جس کے لیے نشتر ہسپتال کی انتظامیہ ان سب کی مشکور ہے۔

کرونا آئی سی یو، ایچ ڈی یو 16 بیڈ پر مشتمل ایک وارڈ ہےجس میں 8 بیڈز کرونا کے کنفرم مریضوں اور 8 مشتبہ مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس وارڈ میں ٹوٹل 11 وینٹی لیٹرزمہیا کردیئے گئے ہیں جن میں سے 3 وینٹی لیٹرز سینڈ بائی رہیں گے تاکہ کوئی بھی وینٹی لیٹر خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر تبدیل کیا جاسکے۔اس کے علاوہ آئی سی یو میں 3 ڈائلسز مشین بھی مہیا کردی گئی ہیں۔ جنرل آئی سی یو کے بر عکس یہاں مریضوں کو دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے بجائے انکے بیڈ پر ہی ڈائلسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس آئی سی یو میں انتہائی نگہداشت اور شعبہ امراض سینہ کے ماہر ڈاکٹر ز اپنے فرائض سرانجام دے گے جبکہ اس وقت اس آئی سی یو میں 7 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کنفرم اور 5 کی رپورٹ کا انتظار ہے۔