ملتان :ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا   عید کے موقع پر شہر   سمیت تمام قبرستانوں   کی صفائی کا حکم

196

ملتان،21 مئی (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  عید کے موقع پر شہر کے تمام قبرستانوں  اور شہر کو صاف ستھرا کرنے کا حکم دے دیا ۔صفائی کا فیصلہ عید کے موقع پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے شہر خموشاں آمدکے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی کا آغاز کردیا ہے۔

سیکٹرز انچارج نے   اپنے ایریاز میں واقع قبرستانوں کی صفائی یقینی بنانے کے لئے متحرک اور تمام گھاس پھوس اور  کچرا قبرستانوں سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔حسن پروانہ،منظور آباد،غوث پورہ،داود جہانیہ اور کوٹلہ وارث کے قبرستانوں میں صفائی جاری و ساری پیراں غائب،کچی سرائے،شاہ رکن عالم اور جلال باقری قبرستان میں بھی صفائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

شہر کے تمام قبرستانوں میں مرحلہ وار صفائی کی جائے گی اور قبرستانوں میں ڈینگی بارے ایس او پیز پر عملدر آمد کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

وی این ایس ،ملتان