پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دکانداروں کو 3 لاکھ سے زائد  کے جرمانے

161

 

 

ملتان ،21 مئی(اے پی پی): رمضان المبارک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف  بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن  کے مطابق دورانِ کاروائی 162 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 60 لیٹر دودھ، 10 کلو گوشت اور 9 کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کی گئی جبکہ  ناقص انتظامات پر 242 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

عرفان میمن کے مطابق جنوبی پنجاب بھر میں 60 شاپس کو 318,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ ناقص خوراک کا استعمال دل، جگر اور معدے کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر گھر کے بنے کھانے کو ترجیح دیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

وی این ایس، ملتان