میرا گھر میراسکول کے ذریعے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری

245

پشین ، 1 مئی  )اے پی پی( : میرا گھر میراسکول کے ذریعے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں والدین گھروں میں اسکول پڑھانے کا عزم لئے بچوں کا تعلیمی سال بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں دوسری جانب پشین اور خانوزئی میں لوگوں نے اپنے گھروں میں اپنے بچوں کےلیے ایک کمرہ انکی پڑھائی کےلیے مختص کردیا ہے تاکہ بچے گھر ہی پر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں جبکہ والدین  تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر بھی دے رہے ہیں کیونکہ ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے تاہم اس سے محفوظ رینے کےلیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک کا استعمال ، ہاتھوں کو اچھی طرح دھو نا ، کھانستے اور چھینکتے وقت ٹشو پیپر کا استعمال ضروری ہے ۔

اے پی پی / پشین/ریحانہ