سونے کی فی تولہ میں 1250 روپے کی کمی

250

اسلام آباد، یکم  مئی ( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز  جمعہ  سونے کی فی تولہ قیمت  میں بارہ سو پچاس روپے کی کمی  ہوئی جس کے بعد آج  سونے کی فی تولہ قیمت   گزشتہ روز کے 96 ہزار سات سو    روپے کے مقابلے میں 96 ہزار 450 فی تولہ   رہی ۔تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث صرافہ مارکیٹیں آج بھی بند رہیں۔

دس گرام سونے کی قیمت میں   بھی  آج  1072  روپے  کی کمی ہوئی جس کے بعد    آج دس گرام سونا  82  ہزار  905  روپے کے مقابلے میں 81 ہزار 883 روپے میں فروخت ہوا۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے  960  روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت  823 روپے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ/حامد