وزیراعظم عمران خان سے پیر سیّد حبیب عرفانی اور علماءکرام کی ملاقات، کورونا وائرس کے تناظر میں علماءکرام کے کردارپر تبادلہ خیال

169

اسلام آباد ، 20 مئی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سیّد حبیب عرفانی اور علماءکرام نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں کورونا وائرس کی وباءکے تناظر میں موجودہ حالات میں علماءکرام کاکردار خصوصاً عوام میں حفاظتی تدابیر کے فروغ میں علماءکرام کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال سمیت مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات کے بہتر انتظام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

 ملاقات کے دوران علماءکرام کی جانب سے مختلف تجاویز وزیرِاعظم کو پیش کی گئیں۔ وزیرِاعظم نے علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالےسے آگاہی پھیلانے خصوصاً عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرانے کی ترغیب دینے میں علماءکرام کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر اہم معاملے پر علماءو مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے ۔حکومت ،علماءکرام کی مشاورت اور رہنمائی سے ہی معاملات میں پیشرفت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  سے ملاقات  کرنے والے علماءکرام میں پیر سیّد اسرار الحق نظامی، پیر توصیف النبی مجددی، علامہ عظمت حسین شاہ اور علامہ محمد اصغر شامل تھے۔