وزیراعظم عمران خان کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت

171

اسلام آباد ،12 مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں قوم کے لئے وقت نکالنے والے نوجوان قوم کے ہیرو ہیں، ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر کو متحرک کیا جائے اور انتظامی سطح پر بہتر رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایت انہوں نے ٹائیگر فورس سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی منگل کو صدارت کرتے ہوئے دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کی ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز کی فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلع تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لیں، ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں، انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی چیف سیکرٹریز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اے پی پی/عمار/حامد