وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات

138

لاہور،30مئی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی۔وزیراعلی آفس میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی ۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے  جبکہ سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امتناع وباء آرڈیننس متعارف کراچکی ہے۔آرڈیننس کا مقصد وباء کے دوران حکومتی اقدامات پر موثر عملدرآمد  یقینی بنانا ہے ،ہنگامی صورتحال میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے امتناع وباء آرڈیننس کا اجراء کیا،ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

وی این ایس ،لاہور