کوئٹہ ،25 مئی (اے پی پی ):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پیر کو یہاں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔چئیرمین سینیٹ نے وزیراعلی بلوچستان کو عید کی مبارکبادی اور دوران ملاقات کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہیں، صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے کہاکہ کورنا وائرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور پر صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، تفتان سے لیکر آج تک کی صورتحال میں حکومت بلوچستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
اے پی پی / محمد بلال/قرۃ العین