کوئٹہ، 14 مئی (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ڈویژ نل کمشنروں کی ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں کورنا وائرس کی صورتحال و امور احساس پروگرام پر عملدرآمد راشن کی تقسیم اور ٹڈی دل کے تدارک کے اقدامات کا جائیزہ لیا گیا۔ڈویژنل کمشنروں کی جانب سے متعلقہ امور اور کورنا وائرس کے حوالے سے وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام ضلعوں اور یونین کونسلز کی سطح پر کورنا وائرس سے متا ثرہ افراد کی سکریننگ،ٹریکنگ اور ٹریسنگ کے میکنزم کو مربوط کرنے اور نماز عید کی ادائیگی کے لئے ایس او پی کی تیاری اور رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف پر بیٹھنے کی ایس او پی پر عملدرآمد اور مساجد میں جراثیم کش ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے۔ ویڈیو کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور عوام میں احتیاطی تدابیر کا شعور اجاگر کیا جائے۔ اجلاس میں پار لیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی، سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی اور انچارج صوبائی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر عمران گچکی نے شرکت کی۔
اے پی پی / محمد بلال،فاروق











