سی سی پی او پشاور علی محمد گنڈاپور کا شہر کا دورہ ،امام بارگاہوں میں مجالس کے حوالے سے کئے گئے  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

123

پشاور، 14مئی(اے پی پی): سی سی پی او پشاور علی محمد گنڈاپور نے   اچانک شہر کا دورہ کیا ،جس دوران وہ  حسینیہ ہال سمیت دیگر امام بارگاہوں  میں گئے اور امام بارگاہوں میں مجالس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 سی سی پی او نے شیعہ رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور ان سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے حوالے سے مجالس کی بابت بات چیت کی اور انکو  مجالس کے دوران سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

علی محمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اکیس رمضان المبارک کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک، کرونا وائرس اور مجالس وغیرہ کی روشنی میں چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اے پی پی/صائمہ حیات/حامد