ملتان مئی20 (اےپی پی )؛ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کمپنی کو شہر اولیاء کے داخلی راستوں اور عید پلان پر عملدر آمدکے لیے ٹاسک دے دیا ۔ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر ڈپٹی منیجر آپریشنز مانیٹرک کے لئے متحرک ہوگئے ۔آج کمپنی کا سپیشل صفاِئی سکواڈ ڈبل پھاٹک سے چوک ناگ شاہ تک خصوصی صفائی میں مصروف عمل ہے ۔30 سینٹری ورکرز پر مشتمل سکواڈ کو بھاری مشینری کی مدد حاصل ہے کھاد فیکٹری خانیوال روڈ،وہاڑی چوک،بہاولپور چوک اور بائی پاسسز کی صفائی پلان کا حصہ ہیں جبکہ سورج میانی، قاسم بیلہ سمیت شہر میں شامل ہونے والے نئے علاقے بھی میں پلان میں شامل ہیں آج بوسن روڈ،گلگشت اور وہاڑی روڈ کی ڈس انفکشن کا کام جاری و ساری ہے ڈس انفکشن میں کمپنی کی تین ٹیمیں اور باوزر حصہ لے رہے ہیں۔