کورنا وائرس سے معاشی و سماجی شعبہ پر مرتب ہونے والے اثرات اور نقصانات آئیندہ 5تا6 سال تک برداشت کرنے ہونگے،وزیراعلی  بلوچستان جام کمال خان

226

کوئٹہ 08  مئی (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان  نے کہا ہے کہ کورنا وائرس سے معاشی و سماجی شعبہ پر مرتب ہونے والے اثرات اور نقصانات آئیندہ 5تا6 سال تک برداشت کرنے ہونگے معاشی و کاروباری سرگرمیوں کی معطلی سے روزگار کے مواقعوں میں کمی آئے گی جس سے غربت میں بھی اضافہ ہو گا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈونرز اور این جی اوز سے روابط کے ل لئے قائم ریسورس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ کمیٹی کے کورآرڈینٹر عمران گچکی  نے وزیراعلی کو ڈونرز این جی اوز اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے رابطوں کی پر وگریس رپورٹ پیش کی اور بتایا گیا کہ امدادی  اداروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں استعداد کار میں اضافے زراعت ماہی گیری اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے معاونت کی فراہمی اور ورلڈفوڈ پرگرام کی جانب سے صوبے کے اضلاع میں راشن کی فراہمی میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلی کی ڈونرز،بین الاقوامی اور ملکی رضا کار اداروں،یورپین  یونین،یو این ایجنسیز کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا۔   اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ کورنا وائرس کے بعد کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خوش نصیبی ہے کہ ہمارے پاس ماہی گیر ی زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں معاشی سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں اور ڈونرز کی معاونت سے ہم مستقبل کے معاشی مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکیں گے۔

اے پی پی / محمد بلال،فاروق