کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہمیں حکومت پاکستان اور ڈاکٹر وں کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا: سنگر راحت بانو ملتانیگر

239

ملتان،30 اپریل (اے پی پی):پاکستان کی ہر دل عزیز آواز رکھنے والی شخصیت، مشہور و معروف سنگر راحت بانو ملتانیگر نے وبائی مرض کرونا وائرس سے متعلق عوامی آگاہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔اگر ہم نے اس سے بچنا ہے تو ہمیں حکومت پاکستان اور ڈاکٹر وں کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم صفائی کا مکمل خیال رکھیں، اپنے ہاتھ باربار دھوئیں اور گھروں سے باہر بلکل نہ جائیں اور اگر چھینک آئے، زکام ہو یا بخار ہو تو فوراً ڈاکٹر سے اپنا چیک آپ کرائیں۔

راحت بانو ملتانیگر نےمغیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوٰۃ اور صدقات رمضان کے مہینے سے پہلے نکال کر اپنے اردگرد موجود غریب لوگوں میں تقسیم کریں یا حکومت کی جانب سے قائم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین