سی پیک منصوبوں کی تکمیل کرونا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم کردار کے حامل ہیں: خسرو بختیار

149

اسلام آباد، اپریل 30 (اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار آج نے اپنے دفتر میں چین کے سفیر جناب

یاؤ جنگ سے ملاقات کی جس میں کوویڈ 19 کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے نکالنے کیلئے اقتصادی اور طبی شعبوں میں پاکستان اور چین کے مابین جاری تعاون کو سراہا گی۔.

 اقتصادی امور کے وزیر نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے حکومت چین کی جانب سے فراہم کردہ امداد کو سراہا اور کہا کہ  کروناکے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور انکی تکمیل معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم کردار کے حامل ہوں گے اور مستقبل میں راہداری منصوبہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

کرونا کے باعث معاشی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ  پاکستان کی راہداری کے حوالے دوسرے مرحلے میں ترجیح معاشرتی اور معاشی شعبے کے منصوبوں پر ہے اور اس کے ثمرات  براہ راست عام آدمی تک پہنچے گے.

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاک چین اداروں کے  زریعے تکنیکی اور صنعتی یونٹ کے قیام کو فروغ دینا ہو گا.

وفاقی وزیر  نے چینی سفیر کو بتایا کہ حکومت پاکستان اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ تمام جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور معیشت کو پائیدار ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے حکومت کا وژن اداروں کی تعمیر اور گورنس کو بہتر بنانے پر ہے۔

 ملاقات کے اختتام پر چینی سفیر نےوفاقی وزیر خسرو بحتیار کے تعاون اور عزم کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت عوامی جمہوریہ چین اور چین کا کارپوریٹ سیکٹر  طے شدہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور بھی موجود تھے۔.

اے پی پی/ سعیدہ، فاروق