حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے :گورنر پنجاب

0
30

لاہور،30 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ کورونا کیخلاف جنگ حکومت اور 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے ۔ ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

منگل کو  صوبائی وزیر توانائی  ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات میں  گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں۔ انہوں نے  کہا کہ ہم اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کررہے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے جبکہ اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں، مگر یہ کبھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکور نگ کر نے کا رویہ اپوزیشن کو تر ک کر ناچاہیے۔

وی این ایس،لاہور