ملتان : ریسکیو1122 کے زیر اہتمام سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقیں  شروع

126

ملتان،30 جون (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی،ایمرجنسی آفیسر آپریشن اینڈ ایڈمن ڈاکٹر کلیم اللہ کی زیر نگرانی دریائے چناب پر شیر شاہ پل کے مقام پر سیلاب سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رواں سال متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

مشقوں  میں ریسکیو1122سمیت دیگر ضلعی محکموں اور این جی اوزنے  بھی حصہ لیا ،اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان صاحب  اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزءی نے سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور مشقوں کا جائزہ لیا  اور ریسکیو1122 ملتان کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ برسات کے موسم میں دریائے چناب میں طغیانی کی وجہ سے ملتان میں موجود درجنوں دیہات زیرآب آجاتے ہیں ۔

وی این ایس ، ملتان