آئی  بی اے یونیورسٹی   سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی انتقال کرگئے

190

سکھر،22جون(اے پی پی ):  آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔پاکستان کی تعلیم کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔

نثار احمد صدیقی نے آئی بی اے جیسہ ادارہ قائم کرکے سندھ میں آئی بی اے کمیونٹی کالج اور اسکولز کی بنیاد رکھ کر میرٹ کی جڑیں مضبوط کی، آج آئی بی اے یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔

 وی این ایس،سکھر