لاہور،01 جون(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کر نیوالی بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود اندر سے ٹوٹ رہا ہے جسکی وجہ سے نر یندر مودی اور انکے لوگ خوف کا شکار ہیں۔ بھارتی افواج جس طر ح کشمیر یوں میں بے گناہوں کا قتل عام کر رہی ہے یہ جنگی جرائم ہے اس لیے انکے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے ۔
سوموار کو گور نر ہاؤس لاہور میں سماجی شخصیات میاں زاہد،جاوید ملک ،میاں سعید ڈیڑے دالا ،میاں جمیل اور حبیب کنول کی جانب سے کورونا بحران سے بے روزگارر ہونیوالے غر یب خاندانوں کیلئے1لاکھ کلو آٹے کے تھیلے عطیہ کر نے کے موقع پر پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر جو مظالم کر رہا ہے وہ دہشت گردی ہے ،عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی بہتر ین افواج ہے اور دنیا میں امن مشن کی قیادت بھی افواج پاکستان ہی کر تی ہے۔ اگر بھارت نے کوئی
حر کت کی تواس کو تاریخ ساز منہ توڑ جواب ملے گا۔
کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سختی کے بغیر پاکستان میں لوگوں کوکورونا سے بچانے کیلئے گھروں میں رکھنا ممکن نہیں ہوسکتا اس لیے حکومت کو سخت پالیسی بنانی چاہیے ۔
اپوزیشن پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قومی نہیں ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہیں، پی ڈین این کے پلیٹ فارم سے ابتک11لاکھ جبکہ سرور فاؤنڈیشن 60ہزار سے غر یب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکی ہے ۔عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ کام کر رہی ہے ۔











