بورے والا،29 جون (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ گگو منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کے چار ارکان راول حسین، بابر حسین، محمد عاطف اور نعیم خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی سگریٹ، نقدی اور 2پسٹل برآمد کر لئے ہیں ۔
ملزمان کچھ عرصہ قبل نجی سگریٹ کمپنی کے سیلز مین سے چک نمبر 201ای بی کے قریب سگریٹ سے لوڈ رکشہ لوٹنے کے علاوہ دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھےجس پر اے ایس پی بوریوالا ڈاکٹر عزیر احمد، ایس ایچ او گگو انسپکٹر ارشد عباس اور اے ایس آئی عبدالستار پر مشتمل ٹیم نے شب و روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
وی این ایس، بورے والا