جیکب آباد، 6جون(اے پی پی): پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع بھر میں پیٹرول پمپ مالکان نے پمپ بند کردیے،پیٹرول بلیک میں 100روپیہ فی لیٹر پر بکنے لگا،شھری پیٹرول کی عدم فراہمی کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
جیکب آباد کی عوام نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو اپیل کی ہے کہ جیکب آباد کے پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بند کردی ہے اس لیے دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے لہذا پیٹرول پمپ مالکان کو سختی سے حکم جاری کیا جائے اور پیٹرول کی فراہمی کو جاری کروایا جائے۔
وی این ایس، جیکب آباد