دیپالپور؛جعلی پولیس آفیسر بن کر نوجوان کو اغواء کرنے والے 7 ملزمان گرفتار

142

دیپالپور،28 جون(اے پی پی):نواحی گاؤں 34ڈی میں جعلی پولیس آفیسر بن کر نوجوان کو اغواء کرنے والے ملزمان گرفتار ،ملزمان جعلی پولیس آفیسر بن کر نوجوان کو اغواء کر کے لے جارہے تھے، گاؤں کےلوگوں نے منع کیاتوملزمان نے دعویٰ کیا کہ ہم پولیس والے ہیں اور یہ نوجوان  مقدمہ میں ہمیں مطلوب ہے،   معاملہ مشکوک لگا تو گاؤں والوں نے 15 پر کال کر کے اصل پولیس کو اطلاع دے دی۔

 پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم گرفتار ملزمان کےخلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے۔

متاثرین نے آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے۔

وی این ایس، دیپالپور