بورےوالا، 28 جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بورے والا ڈاکٹر شاہد اقبال کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر بورے والا کی رہائشی دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔
ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مزید نئے کیسسز سامنے آئے ہیں جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں، 4 نئے کیسسز کے ساتھ بورے والا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے جن میں سے 80 افراد گھروں میں جبکہ 4 افراد ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں موجود ہیں، اب تک 1344 افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں 157 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان میں سے 70 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور244 افراد کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں۔
وی این ایس، بورےوالا











