دیپالپور؛پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہو گیا

212

 

دیپالپور،02 جون(اے پی پی): دیپالپور میں بھی حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے تاہم پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہو گیا ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف تو دے دیا گیا ہے لیکن دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان نے عوام کو ذلیل وخوار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور پٹرول پمپس مالکان کیجانب سے پٹرول پمپس پر تیل نہ ہونے  کے فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کی جانب سے چوری سابقہ ریٹس پر پٹرول مل جاتا ہے لیکن موجودہ  ریٹ پر تیل نہیں مل رہا، پٹرول پمپس کی جانب سے حکومتی آڈر کی دھجیاں آڑائی جا رھی ھیں ۔انہوں  نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم  عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  اس صورتحال کا نوٹس لے۔