شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اولین ترجیح ہے: منیجنگ ڈائریکٹر ملتان

120

ملتان، 18جون (اے پی پی): منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے کہا ہے  کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنی اپنی حدود میں الرٹ رہیں اور شکایات کے بروقت ازالہ کو  یقینی بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ز فریدآباد اور بوہڑ گیٹ کے علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کو دور کئے جانے کے بعد موقع کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج حسن پروانہ سب ڈویژن آصف فرانس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  دریں اثنا ملتان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات کا سلسلہ جاری ہے  اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کی ہدایت پر  تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں  دن اور رات کےشیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں۔

 جمعرات کے روز شہر  کے مختلف علاقوں میں  ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور  سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں بدھ کی شب  ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

اس موقع پر  منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے  اور آپریشنل سٹاف کو ڈیوٹی کے بعد کلورین ملے پانی سے صاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وی این ایس ،ملتان