صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا مدراینڈچائلڈہسپتال اورگرلزہاسٹل کی سائٹس کادورہ

114

 

لاہور،02جون (اے پی پی):صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈہسپتال اورگرلزہاسٹل کی سائٹس کادورہ کیا۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام ودیگرافسران موجودتھے۔

 وائس چانسلراورمتعلقہ افسران نے صوبائی وزیرصحت کوترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈاکٹریاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت تسلی بخش ہے، چھ منزلہ عمارت میں بننے والا مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا  جبکہ نیاگرلزہاسٹل بننے سے طالبات کورہائش کی بہترین سہولت حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مدراینڈچائلڈہسپتال کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے،مدراینڈچائلڈ ہسپتال سارے پاکستان کیلئے ماڈل ہسپتال ہوگا،ہسپتال کے ذریعے ہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات میسرہونگی۔